ایشیا کپ 2027: سعودی عرب کے جدید اسٹیڈیمز کی تفصیلات جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب 2027 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے بہترین اسپورٹس انفرااسٹرکچر پیش کرے گا جس میں مختلف شہروں کے جدید اور وسیع اسٹیڈیمز شامل ہیں۔
ریاض میں کنگ فہد اسٹیڈیم (70,000 نشستوں کے ساتھ)، امام محمد بن سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم، کنگڈم آرینا اور یوتھ کلب اسٹیڈیم جیسے متعدد جدید میدان ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔
جدہ میں کنگ عبد اللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم (60,000 نشستیں) اور پرنس عبد اللہ الفیصل اسٹیڈیم شامل کیے گئے ہیں جب کہ الخبر میں نیا اسٹیڈیم (45,000 نشستوں کے ساتھ) ٹورنامنٹ کی رونق بڑھائے گا۔
یہ اعلان سعودی عرب کی کھیلوں کی دنیا میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور عالمی معیار کے ایونٹس کی میزبانی کی تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے۔