قطر ایئر ویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر کیوں بند کیے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر ایئر ویز نے پاکستان میں اپنے تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، قطر ایئر ویز کے پاکستان میں دفاتر بند ہونے کے باوجود فلائٹ آپریشنز جاری رہیں گے۔
قطر ایئرویز کے دفاتر بند ہونے سے اس کے کاؤنٹر سیلز، ایڈمن اور فنانس کے شعبے متاثر ہوں گے اور براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ قطر ائر ویز کے ٹکٹس آن لائن یا بذریعہ ایجنٹس خریدے جاسکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، قطر ایئر لائنز نے انتظامی اخراجات کم کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *