کراچی: سردی بڑھتے ہی بے گھر نشئی افراد کی ہلاکتوں میں اضافہ
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں دسمبر سے اب تک 44 بے گھر افرادکی لاشیں ملی ہیں۔
کراچی میں دسمبر 2024 سے اب تک خاتون سمیت 44 نشے کے عادی افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 13 نشے کے عادی افراد سردی کے باعث موت کی آغوش میں چلے گئے۔
سماجی تنظیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 44 میں سے 13نشے کے عادی افراد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی، ان افراد کے پاس سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے گرم کپڑے، بستر اور کمبل نہیں تھا، سردی سے بچنےکیلئے نشے کے عادی افراد منشیات کے استعمال کی مقدار بھی بڑھادیتے ہیں، منشیات کی مقدار اور سردی میں اضافہ نشے کے عادی افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے۔
سردی سے مرنے والے نشے کے عادی بیشترافراد کے بے گھر ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکی ہے۔