اداکارہ نوین نقوی نے بال نہ رنگنے اور شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ نوین نقوی نے اپنے سفید بال نہ رنگنے اور شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
نوین نقوی وی جے، اینکر، صحافی، ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی نوعمری سے ہی میڈیا کے شعبے سے منسلک ہیں۔اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل شوبز سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا اور نیویارک روانہ ہو گئیں جہاں وہ کچھ سال مقیم رہیں اوراب واپس آنے کے بعد ڈراموں میں اداکاری کررہی ہیں۔

انہیں ”میم سے محبت“ میں روشی کی ماں کے کردار اور ”آپا شمیم“ میں سلیم شیخ کی اہلیہ اور زوہا توقیر کی والدہ کے روپ میں خوب سراہا جا رہاہے۔

نوین نقوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بال ڈائی نہ کرنے اور شادی نہ کرنے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے بال 26 سال کی عمر میں سفید ہونے لگے تھے۔ جب وہ نیوزاینکر تھیں تو انہیں بال رنگنے کے لیے کہا گیا۔ بعد میں وہ صحافی کے طور پر کام نہیں کر رہی تھیں تو انہوں نے بال نہیں رنگے اور انہی سفید بالوں کے ساتھ اپنی شناخت بنائی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ سنگل ہے اور ہمارے معاشرے میں سنگل لوگوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے لیکن ان کے پاس بہت مضبوط سپورٹ سسٹم ہے اور ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔اداکارہ نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یہ سب کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور آج وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *