عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہو گیا
نیویارک (قدرت روزنامہ )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 77 ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 45 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے پانچ دن تک مسلسل اضافہ ہوا اور خام تیل کی دونوں اقسام جمعے کو اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔