شاہ رخ خان کے بیٹے کا کیس، اداکارہ اننیا کی طرف سے آریان کو منشیات سپلائی کیے جانے کا پتہ کیسے چلا؟ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) نار کو ٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کے ذاتی استعمال کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے کافی چیزیں ڈیلیٹ کر دی گئی،یہاں یہ بات بھی واضح ہے کی نار کو ٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے شارخ خان کے بیٹے آریان خان اور اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی وٹس ایپ چیٹ کو بنےاد بنا کر دعوی کیا تھا کہ اننیا پانڈے آرےان خان کو ڈرگس فراہم کرتی ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے وقت چھاپہ مار کاروئی کے دوران اننیا کے ذاتی استعمال کی الیکٹرانک ذاتی اشیاءدوران تلاشی ضبط کر لی گئیں جن میں دو فونز اور لیپ ٹاپ شامل ہیں .

حکام کا کہنا ہے کہ اننیا کے زیر استعمال اشیاءمیں سے آریان خان کے ساتھ وٹس ایپ چیٹ کے کئی حصے ڈیلیٹ کر دئے گئے ہیں . جس کی وجہ سے ایجنسی کو شک تھا کہ اننیا پانڈے کچھ چھپا رہی ہے . تاہم ڈیٹا کو ری کور کر کے مزید تحقیقات جاری ہے . ا س کے علاوہ اننیا اور آریان خان کی وٹس ایپ چیٹ کے سامنے آنے پر کیس میں تحقیقات میں پیسوں کے لین دین کی تفصیلات بھی سامنے آئی تاہم اننیا نے ( این سی بی) کے اس الزام کی تردید کر دی ہیں . . .

متعلقہ خبریں