ائیرپورٹ پر خاتون کا مذہبی شخصیت سے جھگڑا،عمامہ اتار کر اپنا اسکارف بنا لیا,ویڈیو وائرل
تہران(قدرت روزنامہ)ایران کے شہر تہران کے علاقے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایک خاتون کی مذہبی شخصیت کیساتھ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ، وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو مذہبی شخصیت کیساتھ جھگڑا کرتے دیکھا گیا۔
بتایا گیا کہ مذکورہ شخص خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت سے تنگ آکر خاتون نے احتجاجاً ان کا عمامہ اتار کر اپنے سر پر رکھ لیا کیونکہ خاتون نے سر پر اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا، جو ایرانی قانون کے مطابق ضروری ہے۔
پاسداران انقلاب کے قریبی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ خاتون کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عورت اور مذہبی شخصیت کے درمیان جھگڑے کی حقیقت معلوم نہ ہوسکی تاہم عورت انتہائی غصے کا شکار تھی جو ان کے سر سے پگڑی کھینچ لیتی ہے۔
View this post on Instagram
پگڑی اتارنے کے بعد خاتون اسے اپنے سر پر شال کی طرح رکھتی ہے۔ بعد ازاں وہ ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو تلاش کرتی ہے اور اس کا نام پکارتی اور کہتی ہے ’’تم نے میرے شوہر کے ساتھ کیا کیا؟خیال رہے کہ اس واقعے کی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اتوار کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔
ایک ویب سائٹ نے بتایا کہ اس واقعے کا حجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد میں شکایت کنندگان کے معاف کرنے کے بعد اسے رہا بھی کر دیا گیا۔