موبی لنک بینک کی ترقی کے لئے ویون گروپ کی سرمایہ کاری سے خوش آئند نتائج متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موبی لنک بینک کی ترقی کے لئے ویون گروپ کی سرمایہ کاری سے خوش آئند نتائج متوقع ہیں۔

ٹیلی کام کےشعبے میں تکنیکی انقلاب کیلئے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون (VEON) گروپ کی موبی لنک بینک میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں۔

ویون گروپ کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز فنانسنگ کی راہیں ہموار ہونگی۔موبی لنک بینک کی ڈیجیٹل ترقی اور اسلامی بینکاری میں توسیع کے لئے اہم قدم ہے۔

20ملین صارفین کے لیےموبی لنک بینک کی نئی مالی خدمات سے فائدہ ، مالیاتی شعبے میں نئی پیشرفت متوقع ہے۔

موبی لنک بینک مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں،ویون گروپ کی 15 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان کے اقتصادی استحکام میں مددگار ثابت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *