ملٹری ٹرائل کا ظالمانہ عدالتی حکم پوری پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنےگا، اسد قیصر
عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، یہ پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں، ملٹری ٹرائل کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، فل کورٹ اس کیس کو دیکھ رہی ہے، ملٹری کورٹ کے زریعے ہمارے کارکنان کو سزا دی گئی، عوام کا ملٹری ٹرائل کیسے ہو سکتا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، پوری دنیا میں پاکستان جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ انصاف ملے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پر دو سو سے زائد کیسسز بنائے گے ہیں، ہمارے آئینی اور قانون حقوق کو مجروح کیا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم نے مذاکراتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے مگر تاحال ملاقات نہیں کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چئیرمین سے ملاقات کیے بغیر کیسے ہم آگے بڑھ سکتے ہے، عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، عمران خان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھول کر آگے بڑھ چکے ہیں۔