وزیر اعلیٰ نےنوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا او پی ڈی کھولنے کی ڈیڈ لائن دیدی

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا او پی ڈی 30جون تک کھولنے کا ٹارگٹ دے دیا -وزیراعلی مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے مکمل پراجیکٹ کی 31دسمبرڈیڈ لائن مقرر کر دی – وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی زیرتکمیل عمارت کا دورہ کیا، تعمیرات کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے –
وزیراعلیٰ کو نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاتقریبا 200بیڈز پر مشتمل ہوگا – نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پراجیکٹ پر 8ارب 84کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی -وزیراعلیٰ نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پراجیکٹ کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نواز ہسپتال سے نکلیں تو سامنے نوجوانوں کو دیکھ کر ان کی طرف گاڑی لے جانے کی ہدایت کی -شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گاڑی پر گل پاشی کی،پرجوش نعرے لگائے-وزیراعلی مریم نواز ہاتھ ہلا کر شہریوں کے نعروں کاجواب دیتی رہیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *