دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ، پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری ہو گئی جس میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا ہے۔جیو نیوز کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 103 نمبر آیا اور اس پر 33 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 103 نمبر پر موجود ہے جبکہ ان سے نیچے عراق (104)، شام (105) اور افغانستان (106) رہے۔
پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 102 نمبر پر رہا جبکہ نیپال 101، فلسطین، نیپال اور بنگلہ دیش کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 100 ویں نمبر پر رہے۔بھارت 85 ویں، چین 60 ویں، ایران 96 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 58 ویں نمبر پر رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *