سرگودھا کے کتنےطلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈویژن کے 4 اضلاع کے لیے ہونہار سکالر شپ پروگر ام کی باقاعدہ لانچنگ کر دی-وزیر اعلیٰ نے طلباء کو ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کیے-”یہ وطن تمھارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے” ملی نغمہ سن کر وزیر اعلیٰ مریم نواز سٹیج پر پہنچ گئیں ” اورطلباء کے ساتھ مل کر “یہ زمین مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت ” ملی نغمہ گایا-طلباء نے پرجوش تالیاں بجا کر ملی نغمے کو سراہا- ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباءکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا-

ناکامی کو ایک جانور کے طرزعمل کی حیثیت سے دیکھیں، بلیاں چوہوں کا شکار کرنے میں کامیاب نہیں ہوتیں تو پھر کوشش کرتی ہیں،واویلا نہیں کرتیں

پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے طلباء کو جنرل سلامی پیش کی- وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر طلباء نے جوش و خروش کااظہار کرتے ہوئے تالیاں بجا کر استقبال کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز یونیورسٹی کے طلباء میں گھل مل گئیں -چیف منسٹر ہونہار سکالرشپ کے تحت سرگودھا کے 1588طلباء کو 7کروڑ کے سکالرشپ دیئے جائیں گے-سرگودھا کی سرکاری یونیورسٹیوں کے 1133طلباء کو ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہونہارسکالر شپ دیئے جائیں گے-سرگودھا میڈیکل کالج کے 54طلباء کو 28لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے-سرگودھا کے سرکاری کالجز کے 398 طلباء کو 1 کروڑ14لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے-

ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں سرگودھا یونیورسٹی، بھکر یونیورسٹی، میانوالی یونیورسٹی اورسرکاری کالجز کے طلباء شامل ہیں – یونیورسٹی آف سرگودھا کی طالبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو “ماں کی مانند “قرار دیا-تقریب میں ہونہار سکالر شپ کے بارے میں خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی- تقریب میں سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *