جہاز میں مسافر نے اچانک ایسا کام کردیا کہ باقی مسافر اس پر ٹوٹ پڑے
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) میساچوسٹس سٹیٹ پولیس نے بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ بلو کی پرواز کے دوران ایک مسافر کو ایمرجنسی ایگزٹ کھولنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شام تقریباً ساڑھے سات بجے جیٹ بلو کی پرواز 161 پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی جب ایک مسافر، جو جہاز سے اترنا چاہتا تھا، نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس سے ہنگامی سلائیڈ فعال ہوگئی۔
سی این این کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد مسافروں نے فوری طور پر اس شخص کو قابو میں کر لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار مسافر پر الزامات عائد کیے جائیں گے اور ایسٹ بوسٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسے پیش کیا جائے گا۔ جیٹ بلو کے ترجمان نے بتایا “ایک کسٹمر نے، نامعلوم وجوہات کی بنا پر جہاز کے ٹیکسی کرنے کے دوران اوورونگ ایگزٹ کھولا، جس سے ایمرجنسی سلائیڈ فعال ہوگئی۔”
واقعے کے بعد متعلقہ مسافر اس وقت تک جہاز پر ہی موجود رہا جب تک پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اس سے چند گھنٹے پہلے فورٹ لاڈرڈیل ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ بلو کے ایک طیارے کے ویل میں دو افراد مردہ پائے گئے تھے۔ یہ طیارہ نیویارک سے فلوریڈا پہنچا تھا۔ اس طرح کے حالیہ واقعات نے ایئر لائن سیکیورٹی پر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔