پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی سے لاکھوں کے فنڈز مانگ لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لیے اس نے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے لاکھوں روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو جاری مراسلے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی ہے، اس مشکل دور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پارٹی فنڈز میں فنڈنگ کریں۔
ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔
مراسلہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو مراسلے بھجوایا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد فنڈز مانگے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *