پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی!آئندہ بڑے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان، قوم کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی کامیاب جوان پروگرام میں شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا ، جس کے بعد آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام میں عالمی اداروں کی دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا۔اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے دولت مشترکہ کے حکام نے رابطہ کیا ، جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے کامن ویلتھ کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دولت مشترکہ کے حکام نے آئندہ سال ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو دئیے جانے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا پاکستان نوجوانوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے، کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کانفرنس بھی پاکستان میں بلائی جا سکتی ہے۔

کامن ویلتھ نے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بھی اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا پاکستان کے اقدامات تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔عثمان ڈار نے کامن ویلتھ حکام کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور نوجوانوں کو جاری قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی جبکہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر ہر ممکن سرپرستی کریں گے،دولت مشترکہ کے تعاون سےنوجوانوں کو مزید مواقع مل سکیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان ذاتی طور پر پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔