سیاسی ،جمہوری و نظریاتی قوتوں کو مایوس کرکے بندوق اٹھا نے پر مجبور کیا جارہا ہے،مولاناواسع
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع حلقہ پی بی 45کوئٹہ پر عام انتخابات میں بھی جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی جیت کو شکست میں بدلا گیا اور جب سپریم کورٹ کے احکامات پر پندرہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب ہوا تو ایک بار پھر یہ عمل دہرایا گیا فارم 45 میں ان کے امیدوار کی کئی ہزار کی لیڈ کو فارم 47 میں جعلی اعداد و شمار کے ساتھ ختم کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام پر بجلی اور ترقی کا دروازہ مکمل بند کردیا گیا ہے۔ حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ ہر کوئی اپنے رحم و کرم پر ہے، صوبے میں بدامنی اور بے روزگاری کی صورتحال ہے، چمن میں افغان بارڈر کی بندش کے خلاف 20 جنوری کو احتجاجی جلسہ ہوگا، بارڈر بندش کے خلاف 9 فروری کو نوشکی اور تربت، 10 فروری چاغی، 11 فروری خاران، 12 فروری واشک ، 13 فروری پنجگور، 15 فروری گوادر، 17 فروری حب چوکی اور لسبیلہ میں جلسے کیے جائیں گے۔ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گے، سیاسی، جمہوری اور نظریاتی قوتوں کو مایوس کرکے بندوق اٹھا نے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن ہم کسی بھی صورت بندوق نہیں اٹھائیں گے، ہم احتجاج اپنی خواہش پر نہیں بلکہ عوام کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ حلقہ پی بی 45 کے نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق کیا جائے اور عوام کو بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ پر عام انتخابات میں بھی جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی جیت کو شکست میں بدلا گیا اور جب سپریم کورٹ کے احکامات پر پندرہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب ہوا تو ایک بار پھر یہ عمل دہرایا گیا۔ فارم 45 میں ان کے امیدوار کی کئی ہزار کی لیڈ کو فارم 47 میں جعلی اعداد و شمار کے ساتھ ختم کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا۔