حب،دو مختلف حادثات، 4 افراد جاں بحق، 12 سے زائد زخمی


حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل زیرواپوئنٹ کے قریب دو مختلف حادثات 4افراد جاں بحق ،12سے زائد افراد زخمی ، اوتھل زیروپوائنت کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جبکہ حب شہر میں شاکر ہوٹل کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے حادثے کے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو حب اور اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا ،ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جاں بحق ہونے والے افراد والوں کا تعلق حب و کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے اس حوالے سے ایدھی فائونڈیشن اور مرک 1122ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 12سے زائد افراد زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا حادثے میں جاںبحق ایک شخص کا تعلق حب سے بتایا جاتا ہے مزید برآں حب شہر میں شاکرہوٹل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ کراچی والی کار تیز رفتاری کے سبب الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2کار سوار جاں بحق ہو گئے نعشوں کو حب اسپتال منتقل کردیا جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *