معاشرے کے غریب نادار مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، فرح عظیم شاہ
کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق معاشرے کے غریب نادار مستحق لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے کوئٹہ میں جاری سرد لہر اور برفانی ہوائوں کے چلنے سے عام زندگی کی رفتار سست پڑگئی ہے، محنت و مزدوری کرنے والے گرم کپڑوں کے نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی و اضطراب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انسانی صحت پر منفی اثرات پڑرہے ہیں بچے بوڑھے اور عورتیں خاص طورپر سردی کی اس لہر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ میںسریاب سے تعلق رکھنے والے غریب مستحقین میں گرم کپڑے، شالیں، جیکٹیں بچوں کے لیے گرم لحاف اور کمبل تقسیم کر نے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر مستحقین نے ایم پی اے فرح عظیم شاہ کا شکریہ ادا کیا اور استدعا کی کہ اس دائرہ کار کو بڑھایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند مستفید ہو سکیں ممبر صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بے سہارا اور غریب خاندانوں کے درمیان خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے ،اس سے اللہ کی رضا اور دلی سکون میسر ہوتاہے ٹھنڈ کی شدید لہر کی وجہ سے پریشانی بڑھ گئی ہے، چھوٹے بچوں اور بزرگوں کی حالت قابل رحم ہے۔ غریبوں ، مسکینوں، یتیموں اور بے سہارا افراد کا خیال کرنا احترام انسانیت ہے، شدید سردی کے موسم میں جسم کو ڈھانپنے کے لیے کئی آنکھیں صاحب ثروت افراد کی منتظر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن پر غریب مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔