اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں جب عدالت بلائے پیش ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لطیف کھوسہ کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی،سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سرکاری وکیل نے کہاکہ نام ای سی ایل میں ہے، ایک مقدمہ درج ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چالان جمع کرا دیا گیا ہے؟سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی چالان جمع نہیں کرایا گیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دفعہ 144کی خلاف ورزی ہے، یہ 7اے ٹی اے کیا ہے،کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں،عدالت نے کہاکہ کوئی ایک بات سمجھا دیں تاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عدالت نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے لطیف کھوسہ کو ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ میں بیان حلفی دیں جب عدالت بلائے پیش ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *