حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری سناسی دی گئی ہے۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ اب سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *