نومبر میں بڑے بڑے استعفے آنے کو تیار! عمران خان کی ضِد کی وجہ سے کیا ہونے والا ہے؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
مزید تبدیلیاں اور استعفے بھی آ سکتے ہیں . لیکن یہ سب کچھ صرف اس بات پر منحصر ہے کہ وزیراعظم عمران خان دوری سعودی عرب سے واپسی پر ٹکراؤ کی پالیسی رکھتے ہیں یا پھر مفاہمت کی . انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں کہا کرتے تھے کہ نواز شریف نے ٹکراؤ اور مزاحمت کی پالیسی اپنا لی ہے ، اب ایسا لگتا ہے کہ خود وزیراعظم عمران خان نے وہ پالیسی اپنا لی ہے . وہ بضد ہیں ، ایک کھلونا جو اُن کے لیے اب نہیں رہا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ اپنے پاس رکھنا ہے . اداروں میں ایک نظم و ضبط ہوتا ہے . پنجاب کے اب تک چھ سے سات آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں . لیکن فوج یہ افورڈ نہیں کر سکتی کہ سیاسی مداخلت سے ان کی خواہش کے مطابق تبادلے ہوں . عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی طرح بضد رہے ، اور اپنی بات پر قائم رہتے ہیں تو پھر آنے والے دنوں میں عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے ، میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ رہا کہ آیا یہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی یا نہیں لیکن اگر اُن کے پاس نمبر گیم پوری ہو گی تو عدم اعتماد لائی جائے گی . انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس وفاق اور پنجاب میں اس وقت نمبر گیم ختم ہو چکا ہے . . .