پسوڑی گانے سے شہرت حاصل کرنے والی ’ شے گِل‘ کا اصلی نام کیا ہے ؟ دلچسپ انکشاف
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔
کوئی مثال دیں جہاں آئین معطل کئے بغیر سویلین کا ملٹری ٹرائل ہوا ہو،جسٹس مسرت ہلالی کا خواجہ حارث سے استفسار
یہ نام وقت کے ساتھ ان کی شناخت کا حصہ بن گیا، اور انہوں نے اپنے اصل خاندانی نام کے ساتھ اسے اپنا اسٹیج نام بنا لیا۔ یوں ’شے گل‘ ان کا پیشہ ورانہ نام بن گیا، جو میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔
یاد رہے کہ شے گل نے اپنی منفرد گائیکی اور ’پسوڑی‘ جیسے ہٹ گانے کی بدولت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ان کی آواز اور انداز نے موسیقی نے شائقین کو بےحد متاثر کیا ہے۔ شے گل اپنے منفرد اسلوب کی بدولت پاکستانی موسیقی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔