پاکستان

حکومت کا نئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کیلئے BAP کے امیدوار کی سپورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے میں وفاقی حکومت نے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس بات کا انکشاف اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صحافی نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟
پرویز خٹک نے جواب دیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گے، بی اے پی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہو گا اس کی حمایت کریں گے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ قدوس بزنجو سے متعلق ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ بی اے پی نے قدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے، کیا ان کو سپورٹ کریں گے؟وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جس کے لیے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہو گا اس کو سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ خبریں