بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے،حاجی ولی نورزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود، حاجی ولی محمد نورزئی نے بلوچستان کے علاقے زہری میں بدھ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا عمل امن، انسانیت اور معاشرتی اقدار پر حملے کے مترادف ہے حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ایسے بربریت کے واقعات کا مقصد ہمارے خطے کو غیر مستحکم کرنا اور ہمارے لوگوں میں خوف پھیلانا ہے، لیکن دہشت گرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت بلوچستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ظلم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں اور کسی بھی قسم کے منفی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔