جامع مذاکرات کیلئے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟ اسد عمر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے، جس کے لیے پاکستان تیار ہے، کیا بھارت بھی تیار ہے؟
A mindset has developed in India that Pak can be crushed & there is no need to work out our differences. Last 3 years reality check :Pak dominated India in kinetic conflict post balakot, outperformed India in it’s covid response and outclassed India on the cricket field(1/2)
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں اور اب کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
With a shared history that no attempt at re writing can erase. A shared geographical proximity that cannot be wished away. We should have a comprehensive dialog for resolving all our differences for a shared future of peace & prosperity. Pakistan is ready. Is India ready? (2/2)
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2021
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ پاکستان کو کچلا جا سکتا ہے، اختلافات ختم کرنے کی ضرورت نہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ بالا کوٹ تنازع میں پاکستان نے بھارت پر غلبہ حاصل کیا، پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوش حالی حاصل ہو سکتی ہے۔