دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ نہ صرف ہمارے عوام کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ یہ ہمارے عزم اور اتحاد کو شکست دینے کی ایک ناکام کوشش ہے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ـوزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خضدار کی تحصیل زہری میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ نہ صرف ہمارے عوام کے لیے تکلیف دہ ہے بلکہ یہ ہمارے عزم اور اتحاد کو شکست دینے کی ایک ناکام کوشش ہے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان کی عوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے جاری مذمتی بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس نوعیت کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے گی اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم اپنے معاشرتی امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کریں تاکہ امن و امان کی فضا قائم ہو سکے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *