خضدارحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد بلوچستان کے امن کو خراب کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے،سنجے کمار پنجوانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ـپارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی نے بلوچستان کے علاقے زہری میں املاک پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کا مقصد بلوچستان کے امن کو خراب کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ لیکن ہم ان عناصر کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے سنجے کمار پنجوانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر ہے، اور ایسے واقعات ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے پارلیمانی سیکرٹری نے زہری کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ دہشت گردی جیسے مسائل کا مؤثر طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔