شر پسندی کے یہ بزدلانہ واقعات عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں،نوابزادہ زرین خان مگسی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ـپارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے خضدار کے علاقے زہری میں شر پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن، انسانیت اور معاشرتی اقدار پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شر پسندی کے یہ بزدلانہ واقعات عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہیں بلوچستان کی قوم اپنے اداروں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، اور شر پسندوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اور ایسے تمام اعمال آئین اور بلوچی روایات کے خلاف ہیں بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور ایک پرامن و خوشحال بلوچستان کی تعمیر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔