دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے ناپاک سازش ہے،مینا مجید بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و یوتھ افئیرز مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خضدار کے علاقے زہری میں عوامی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا، جس میں نادرا، مقامی حکومت کے دفتر اور لیویز تھانے کو نذر آتش کر دیا گیا یہ دہشت گردوں کا یہ بدترین عمل بلوچستان کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے ناپاک سازش ہے جو اس خطے کے عوام کی زندگیوں اور روزگار کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر نے کہا کہ ان حملوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد ترقی اور فلاح کے لیے نہیں، بلکہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو مزید تکلیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے بیرونی قوتوں کے ایما پر ایک مذموم مہم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا.