الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔
سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست سینیٹر شہادت اعوان نے چئیرمین سینیٹ کو دی تھی، چیئرمین سینیٹ نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔
الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔