چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم کاکڑ ایک روزہ دورے پر حب پہنچ گئے

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا وزیر زراعت و صنعت حرفت میر علی حسن زہری کے ہمراہ مختص کئے گئے جگہ کا دورہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ صوبائی وزیر زراعت و صنعت حرفت میر علی حسن زہری کے ہمراہ حب میں نئے جوڈیشنل کمپلیکس کے لئے دئے گئے جگہ کا معائنہ ۔ حب میں لاء کالج کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا وزیر زراعت و صنعت حرفت میر علی حسن زہری کے ہمراہ مختص کئے گئے جگہ کا دورہ
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاہے کہ حب میں نیا جوڈیشنل کمپلیکس قائم کیا جائے گا ۔ جہاں بہتر عدالتی امور چلانے کے لئے بہتر وسائل ہونگے ۔جبکہ سیشن کورٹ کے بلڈنگ میں لاء کالج بنایا جائے جہاں لاء پڑھنے کے لئے طلباء کو نئے مواقع ملیں گے ۔
صوبائی وزیر زراعت و صنعت ، حرفت میر علی حسن زہری نے کہاہے کہ جوڈیشنل کمپلیکس کی جگہ صوبائی حکومت فراہم کر رہی ہے ۔ ضلعی اور صوبائی حکومت حب میں نئے پروجیکٹس لانے کی خواہاں ہے۔
جوڈیشنل کمپلیکس 6 ایکڑ سے زائد کے رقبے پر قائم کیا جائے گا ۔ جہاں سیشن کورٹ ہوگا ۔ بلوچستان حکومت ہر اس پروجیکٹ کی حمایت و تعاون کرے گی جس سے حب کے عوام مستفید ہوں ۔
چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے نئے پروجیکٹ کے لئے دلچسپی رکھا اور جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل کے لئے ہدایات دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *