دہشت گردوں کو ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ایم پی اے حاجی علی مددجتک نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشتگردوں کی جانب سےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں دہشت گردوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں اور فتنتہ الخوارج کے خلاف برسرپیکار رہتے ہوئے یہ جنگ جیتے گی اور ریاست میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیز پر مکمل بھروسہ ہے جلد ہی زہری میں بزدلانہ کاروائیوں کے زمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہمیشہ کی طرح دندان شکن جواب دیا جائے گااور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جائے گا دہشتگردوں کو ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اپنے سیکیورٹی اداروں پر جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کیا اور بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *