دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرووکٹ کیپر حسیب اللہ ان فٹ ہوگئے


لاہور (قدرت روزنامہ)دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ ان فٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 21 سالہ حسیب اللّٰہ کے ہاتھ پر گیند لگی، جسکی وجہ سے انہیں ٹانکے آئے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر 2 ٹیسٹ کی سیریز کےلئے دستیاب نہیں ہونگے۔
پاکستان کےلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے والے حسیب اللّٰہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالے حسیب اللّٰہ نے 21 جنوری 2024 کو کرائسٹ چرچ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اپنا پہلا ٹی20 بطور اوپننگ بیٹر کھیلا تھا، جبکہ 24 نومبر 2024 کو بلاوایو میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں حسیب اللّٰہ نے بطور بیٹر پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیلا۔
خیال رہے کہ حسیب اللّٰہ دورہ آسڑیلیا اور زمبابوے میں پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ تھے، البتہ دورہ جنوبی افریقا میں انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم تک محدود رکھا گیا تھا۔دوسری جانب صائم ایوب کا لندن میں چیک اپ مکمل ہوگیا، مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی۔ ٹاپ آرتھو پیڈک اسپیشلسٹ پاکستانی بیٹر کا علاج کرینگے۔ آج رپورٹ آنےکےبعدطےہوگا کہ علاج میں کتنا وقت لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *