گووندا اور اہلیہ کے علیحدہ گھروں میں رہنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ الگ گھر میں رہتی ہیں۔
سنیتا آہوجا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے دو گھر ہیں، ایک اپارٹمنٹ ہے اور ایک بنگلہ ہے اور یہ دونوں آمنے سامنے ہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں اور میرے بچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس میں میرا ایک مندر بھی ہے جبکہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید بتایا کہ ہم فلیٹ میں رہتے ہیں کیونکہ گووندا کو باتیں کرنا بہت پسند ہے، ان کی میٹنگز بھی ہمیشہ چلتی رہتی ہیں، یہ ہمیشہ 12 یا 13 لوگوں کے ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *