امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 27 پیسے کے اضافے کے ساتھ 278.45 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.72 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ٹریژری کی ییلڈز میں اضافہ تھا جس کی وجہ سے ین، سٹرلنگ اور یورو کئی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔