دبئی اسلامک بینک کا نیسلے پروفیشنل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کا اقدام
دبئی اسلامک بینک وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنجز کے ذریعے صارفین کی خدمت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے،جنید احمد
کراچی(قدرت روزنامہ)دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ نے نیسلے پروفیشنل کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اپنے وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنج میں صارفین کو گرم مشروبات کی ایک بہترین رینج فراہم کیا جا سکے۔ اس شراکت داری کے تحت وزیٹرز اپنی پسندیدہ گرم مشروبات، جیسے کہ نیس کیفے یا روایتی نیسٹی الائچی، کڑک اور کشمیری چائے، کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جو ایک خوشگوار اور آرام دہ تجربے کو ممکن بناتی ہے۔ دبئی اسلامک بینک کیاس وقت مختلف شہروں میں 12 وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنج موجود ہیں، تاکہ اپنے معزز صارفین کے لیے سہولت اور آرام میں اضافہ کیا جا سکے۔
یہ اعلان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تعاون کسٹمرزکے تجربے کو بہتر بنانے اور بامعنی تعلقات کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس بارے میں دبئی اسلامک بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید احمد نے کہا، ’’دبئی اسلامک بینک وجاہہ- پرائیوریٹی بینکنگ لاؤنجز کے ذریعے صارفین کی خدمت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ نیسلے پروفیشنل کے ساتھ اشتراک کے ذریعے، ہم اپنے پیش کردہ تجربے کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، جہاں نہ صرف مالی حل فراہم کیے جائیں بلکہ ایک ایسا ماحول بھی مہیا کیا جائے جو ہمارے صارفین کی فلاح و بہبود اور اطمینان کی عکاسی کرتا ہو۔‘‘
نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایوانسینا (Jason Avanceña)نے کہا، ’’ہم دبئی اسلامک بینک پاکستان کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں، جہاں ہم نیسلے پروفیشنل کے منتخب گرم مشروبات ان کے صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری لوگوں کے لییروزمرہ لمحات کو بہتر بنانے کیہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے۔‘‘
یہ نئی پیشکش دبئی اسلامک بینک پاکستان کی جانب سے وجاہہ پرائیوریٹی لاؤنج کے تجربے کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس میں اپنے قابل قدر کسٹمرز کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے آرام و آسائش کو پریمیم بینکنگ سروسز کے ساتھ ملایا گیا ہے۔