عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمت مستحکم ہے
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2665ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کے اضافے سے 278300پروپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے کے اضافے سے 238597روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔