ٹیوٹا یارس کی 2025 میں قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا
ٹیوٹا یارس خریدنے کے خواہشمند افراد اسے 36 ماہ کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ٹویوٹا یارِس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی (بلیک انٹیریئر) اپنی جدید خصوصیات، آرام دہ ڈرائیونگ اور منفرد اسٹائل کے باعث گاڑیوں کے شوقین افراد کی پسندیدہ بن گئی ہے۔
ڈیزائن اور فیچرز
ٹویوٹا یارِس کا نیا ماڈل جدید انداز کے ساتھ پائیدار فریم ورک اور خوبصورت ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ اس کا ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) سسٹم ڈرائیور کو دروازے کھلنے اور بند ہونے کی اطلاع، ایندھن کی بچت کی تفصیلات اور دیگر ڈرائیونگ معلومات فراہم کرتا ہے۔
یارِس 1.5 ایل انجن سے لیس ہے جو بہترین پرفارمنس اور فیول اکانومی فراہم کرتا ہے۔ اس میں تین ایئر بیگز شامل کیے گئے ہیں جو حادثات کے دوران مسافروں کی حفاظت یقینی بناتے ہیں۔
ٹویوٹا یارِس 1.5 بلیک انٹیریئر کی قیمت
پاکستان میں ٹویوٹا یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 بلیک انٹیریئر کی ایکس فیکٹری قیمت 63,19,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
آسان قسطوں کا منصوبہ
میزبان بینک نے ٹویوٹا یارِس 1.5 کے لیے تین سالہ آسان قسطوں کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
یہ منصوبہ 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور 5 فیصد باقی ویلیو کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔
قسطوں کا پلان:
ڈاؤن پیمنٹ: 18,98,800 روپے
ماہانہ قسط: 1,69,356 روپے
مدت: 36 ماہ (تین سال)
یہ قسطیں گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت پر مبنی ہیں اور اس میں ٹیکس شامل نہیں ہے۔