شادی کے سیزن میں ہانیہ اور ماہرہ کا منفرد فیشن، مداحوں کے دل جیت لیے
دونوں اداکاراؤں نے اپنی شاندار اور روایتی ڈریسنگ سے مداحوں کو حیران کر دیا
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکارائیں ہانیہ عامر اور ماہرہ خان شادیوں کے اس سیزن میں اپنے منفرد اور دلکش منیش ملہوترا کے ملبوسات کی بدولت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دونوں اداکاراؤں نے اپنی شاندار اور روایتی ڈریسنگ سے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ہانیہ عامر نے حالیہ شادی میں منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ خوبصورت لیونڈر ساڑھی پہنی۔ ساڑھی پر نفیس کڑھائی اور دلکش ایمبرائیڈری نے اس کے حسن کو مزید نکھارا۔ ہانیہ نے ہیرے کے زیورات کے ساتھ اپنے انداز کو مکمل کیا، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل، ہانیہ نے بھارتی برانڈ Itrh کا ایک خوبصورت لہنگا پہنا جس پر چاندی اور سونے کے امتزاج سے کڑھائی کی گئی تھی۔
ماہرہ خان نے بھی شادی کے سیزن میں منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سنہری لہنگے کا انتخاب کیا۔ یہ لہنگا بھاری کڑھائی اور چوڑے بارڈرز کے ساتھ ایک شاہکار تھا۔ ماہرہ نے اسے مکمل کرنے کے لیے اپنا بیوٹی لک، سلیک بن، ونگڈ آئی لائنر اور ڈیوی گلیم کے ساتھ رکھا۔
View this post on Instagram
ماہرہ اس سے قبل بھی منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ سلور اور ریڈ سیکوئن ساڑھی میں نظر آچکی ہیں، جس نے انہیں شادیاں کے سیزن کا سب سے چمکتا ستارہ بنا دیا تھا۔