نیلم منیر کی شادی پر تنقید‘ رابی پیرزادہ نے ناقدین کوکرارا جواب دیدیا
لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔نیلم کی جانب سے دبئی میں کی جانے والی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ایک جانب انہیں نئے سفر کی مبارکباد دی گئی وہیں دوسری جانب کئی صارفین اداکارہ کو گولڈ ڈگر کہہ کر تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے حال ہی میں رابی پیرزادہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کیا۔اپنی انسٹاگرام ریل میں اداکارہ رابی پیزادہ کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک خبر کافی زیادہ گردش کررہی ہے اور وہ ہے اداکارہ نیلم منیر کی شادی، جس پر آنے والے لوگوں کے منفی کمنٹس پڑھ کر مجھے شدید دکھ پہنچا ہے۔رابی کا کہنا تھا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی کیلئے ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیوں کسی کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے اور ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہمیں دوسروں کی خوشی میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ نقص نکالنا ہوتا ہے۔رابی کا مزید کہنا تھا کہ نیلم نے شادی کرکے حلال کام کیا ہے، اب ان کا شوہر پاکستانی ہو عربی ہو تا افریقی، امیر ہو یا غریب اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔