اینکر آفتاب اقبال ایک مہینے میں کتنے پیسے کماتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کامیڈین ببو رانا کا نامور ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کے بارے میں کہنا ہے کہ جب وہ پاکستان میں تھے تو مہینے کا ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپیہ کماتے تھے لیکن اب وہ دبئی میں کتنے پیسے کما رہے ہیں، اس کا علم نہیں ہے۔
ببو رانا نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ان سے کبھی بھی منافقت نہ ہو۔ کامیڈین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی کے آخری ایام کینیڈا میں گزریں۔
انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب وہ تھیٹر گئے اور کامیڈی کر کے آئے تو کسی نے تالیاں نہیں بجائیں اور ان کے بعد جب فیروز خان تھیٹر کے اندر گئے تو ان کی بھی کسی نے تالیوں سے پذیرائی نہیں کی جس پر انہوں نے فیروز خان سے پنجابی میں کہا کہ ’میں تے پھیکا ای آں تیرا وی خانہ خراب ہویا اے‘۔
ببو رانا نے کہا کہ تھیٹر میں ڈائریکشن نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اپنی بری عادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اعتماد بہت جلد کر لیتے ہیں۔
ببو رانا کا مزید کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر کامیڈی کی طرف آئے جبکہ گلوکاری وہ شروع سے ہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک تھیٹر کر رہے تھے جس کے لکھاری اور ڈائریکٹر وہ تھے اور کامیڈینز کو اس کی ریہرسل انہوں نے کرائی لیکن اہم کردار شو میں زیادہ لوگوں کو دیکھ کر بھاگ گیا جس کے بعد وہ رول انہیں کرنا پڑا۔ ان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد ڈائریکٹر نے پوچھا کہ کیا آپ پروفیشل تھیٹر کریں گے جس کی انہوں نے ہامی بھر لی اس طرح وہ تھیٹر کی فیلڈ میں آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *