نیلم منیر کی شادی پر میرا اداس کیوں ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ میرا اپنے دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کے انداز کے مخصوص انداز سے لوگوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں، وہ ایک بار پھر شادی سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے میرا سے سوال کیا کہ نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک شادی کا ارادہ ہے؟ جواب میں میرا نے اپنی شادی نہ ہونے کا دُکھڑا سنا دیا اور کافی غمزدہ دکھائی دیں۔
میرا نے کہا ’اس وقت میں بہت اداس ہوں، یہ بہت پریشان کن ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا۔‘
ان سے سوال کیا گیا کہ انہیں شادی کے لیے کس قسم کا لڑکا پسند ہے تو اداکارہ نے غمزدہ دل کے ساتھ کہا کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں کرنا چاہیتا، اداکارہ غمزدہ دل کے ساتھ اپنی کرسی سے اٹھ کرچلی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *