زہری حملہ، ایسے حملوں کا مقصد عوام میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے، خیرجان، حاجی علی مدد جتک،عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ نے زہری واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے، لیکن ہم بلوچستان کی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی یہ بزدلانہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس بات پر قائم ہیں کہ ان حالات میں بھی ہم اپنے اتحاد اور عزم کو مضبوط رکھیں گے۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جا سکتادہشت گردوں کا مقصد صرف اور صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا لیکن ہم بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں انکی یہ بزدلانہ کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کو یقینی بناتے ہوئے برقرار رکھا جا سکے اس طرح کے حملے عوام کیلئے تکلیف دہ بلکہ یہ ہمارے عزم اور اتحاد کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے کیونکہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام حکومت اور ادارے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت دہشت گردی اور اس طرح کے حملوں کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھائے گی اور دہشت گردوں کو کیفرے کردار تک پہنچائے گی بیان میں کہا گیا کہ ہم معاشرتی امن و سکون کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور ہماری عوام سے بھی یہی درخواست ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر حکومت اور اداروں کے ساتھ مل کر امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی بلوچستان خضدار کے علاقے زہری میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہری جیسے واقعات بلوچستان کو مزید پسماندگی کی لے جانے کے مترادف ہےلوگوں کے املاک کو جلاہ کر بلوچستان کو ہی نقصان پہنچایاجارہا ہے ایسی کارروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا دہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہےبلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے زہری میں دہشتگردوں کی جانب سے عوامی مراکز زہری بازار لیویز تھانہ نادرا آفس و دیگر جگہوں کی ناکہ بندی و دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مزمت کرتا ہوں ہمیں فخر ہے اپنے سیکیورٹی اداروں پر جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کیا اور بھاگنے پر مجبور کر دیا دہشت گردوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں اور فتنتہ الخوارج کے خلاف برسرپیکار رہتے ہوئے یہ جنگ جیتے گی اور ریاست میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرے گی ہمے سیکیورٹی فورسز ایجنسیز پر مکمل بھروسہ ہے کہ جلد ہی زہری میں بزدلانہ کاروائیوں کے زمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہمیشہ کی طرح دندان شکن جواب دیا جائے گا۔