’عمران خان کو کہیں اور منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے اور ۔۔‘رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر سمجھوتا ہو یا نہ ہو لیکن بات چیت ہونی چاہیے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مسئلے کے حل کیلئے اجلاس سے خطاب کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسلہ ہے ، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،گلگت بلتستان کے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *