ابو ظہبی (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی کے معاملے پر بورڈ سے اختلاف رائے پر عالمی کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل بتایا کہ کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کے سبب وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں بھی گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی سے انکار کردیا تھا ۔کرکٹ ساؤتھافریقہ
نے ایک روزقبل اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے آغاز سے قبل ’گھٹنے کے بل بیٹھ کر‘ نسل پرستی کے خلاف ایک متفقہ اور متحدہ موقف اپنائیں۔بیان مین کہا گیا کہ اس طرز عمل پر کھلاڑیوں کے مختلف رویوں اور انداز سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ اس معاملے پر ٹیم میں اتفاق نہیں یا وہ اس موقف کی حمایت نہیں کرتے جس پر جنوبی افریقہ کرکٹ حکام نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ یہ محسوس کرتا ہے کہ خصوصاً جنوبی افریقہ کی تاریخ کو مدنظر ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد نظر آئے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…