سعودی عرب کی نجی ایئر لائن میں پاکستان میں سستی پروازیں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی نجی ایئر لائن میں پاکستان میں سستی پروازیں شروع کردیں، ہفتے میں دو روز کراچی اور دو دن لاہور سے پروازیں جدہ اور ریاض جایا کریں گی۔ بجٹ فلائیٹس کا ٹکٹ سستا ہوتا ہے لیکن کھانا اور من پسند سیٹ سمیت دیگر سہولیات کی قیمت دینا ہوتی ہے۔

لو کاسٹ کیریئر، ڈسکاؤنٹ کیریئر یا بجٹ ایئر لائن، نام کوئی بھی ہو ۔۔۔ ایسی پروازوں کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے، سستے فضائی سفر کی سہولیات دینا۔

بجٹ ائیرلائنز صرف اکانومی کلاس کی سیٹیں فراہم کرتی ہیں۔ کم وقت کے لیے رکنے والے روٹس اور دوسرے درجے کے سستے ائرپورٹس استعمال کرتی ہیں۔ ان پروازوں میں کھانے اور سامان لے جانے جیسی سہولیات کیلئے اضافی الگ ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

سن 2021 میں میں لانچ ہونے والی سعودی عرب کی نجی ایئرلائن نے پاکستان میں عازمین حج کیلئے آزمائشی بجٹ فلائٹس گذشتہ برس شروع کی تھیں۔ حج و عمرہ کیلئے اب یہ بجٹ پروازیں ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض جائیں گی لیکن مقامی ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز اس پیشرفت سے زیادہ پُرامید نظر نہیں آتے۔

ٹریول اینڈ ٹور کنلسٹنٹ محسن ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی نئی ایئرلائن آتی ہے وہ شروع میں ایسے ہی پروموشن اور ڈیلز آفر کرتی ہیں لیکن جب لوگ پرماننٹ اسکو استعمال شروع کرتے ہیں تو اسکے کرایہ بھی بالکل لوکل ائیرلائنز کے برابر آجاتے ہیں۔

پاکستان میں اسوقت کوئی بھی ایسی ایئرلائن نہیں جسکو ہم بجٹ ائیرلائن کہہ سکیں۔اس میں کھانے اور سامان کے لیے الگ سے پیمنٹ کرنا ہوتی ہے۔حکومت سے اپیل کرتے ہیں حج عمرہ کے لیے خصوصی کرایہ یا سبسڈی دے دیا کریں جو غریب زائرین ہوتے ہیں وہ افورڈ نہیں کرسکتے۔

سعودی بجٹ ایئرلائن کی پاکستان میں کامیابی کا دارومدار کم کرائے،سہولیات کے معیار، حکومتی پالیسیوں اور مسافروں کےاعتماد پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *