پاکستان ریلویز کی مسلسل کامیابی اور بہتری کا سفر جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر

بہتر ٹرین آپریشن اور مناسب اقدامات کے باعث گزشتہ دو سالوں میں پاکستان ریلویز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، عامر علی بلوچ


کراچی (قدرت روزنامہ)چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مسلسل کامیابی اوربہتری کا سفر جاری ہے۔ بہتر ٹرین آپریشن اور مناسب اقدامات کے باعث گزشتہ دو سالوں میں پاکستان ریلویز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ریلوے کی آمدنی اورٹرینوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ آپریشنل اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پاکستان ریلویز نے 37.5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔ یہ آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حاصل ہونے والی 32.9 ارب روپے کی آمدنی کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہے۔
سی ای او ریلویز نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال میں بھی پاکستان ریلویز نے کئی سالوں کا آمدنی کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جو ‘ان شاء اللہ’ اس سال مزید بہتر ہوگا۔
مزید برآں، مالی سال 2024-25 کے ابتدائی پانچ ماہ میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود فیول اخراجات میں 13.57 فیصد کمی کی گئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ 109 ارب روپے کا حکومتی ہدف بھی پورا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *