جو بھی پی ٹی آئی رہنما میڈ یا پر میرے خلاف بولے گا اس کا جواب دوں گا، شیر افضل مروت
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹرگوہر،علی امین،علی محمد اور دیگر نے آج مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے میڈیا پر ایک بات پانچھویں بار کی جس کا میں نے جواب دیا، میرے خلاف جو بھی میڈیا میں بیٹھ کر بات کرے گا، میں جواب دینے سے باز نہیں رہوں گا۔
سماء نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہے تو فون پر بات کرے میڈیا میں بیانات مت دیں، اگر شوکاز نوٹس بھیجا گیا تو جواب دونگا، مجھ سے حسد کرنے والے بانی کے کان بھرتے ہیں، مجبور کیا گیا تو کان بھرنے والوں کے نام میڈیا پر بتا دونگا، میں صرف اپنا موقف دیتا ہوں کبھی نہیں کہا یہ پارٹی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کر ونگا، یہ لوگ میرا نہیں مخالفین کا مقابلہ کریں۔