بڑی خبر! دنیا کے کئی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے انٹری فری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانیوں شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں 2025 میں بھی کئی ممالک میں بغیر ویزے کے انٹری کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق امسال پاکستانی شہری 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکیں گے، تاہم پاکستانیوں کے پاس ملکی پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا۔

ویزا فری رسائی کو فہرست میں 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی اس کٹیگری میں سفر کے لیے کسی قسم کے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، دوسری کٹیگری ویزا آن ارائیول کی ہے، یعنی کسی ملک میں پہنچ کر وہاں ایئرپورٹ پر ویزا لینا ہوگا، جبکہ تیسری کٹیگری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں، لیکن ویزا فری ممالک میں جانے کے لیے بھی پاکستان پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔

جنوبی بحرالکاہل میں واقعی جزائر کک، کیریبئین جزائر کے ملک ڈومینیکا اور ہیٹی میں پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں، دنیا کے سب سے چوتھے بڑے جزیرے مڈغاسکر، بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرونیشیا، برطانیہ کے زیرانتظام جزائر پر مشتمل خطے مانٹسریٹ، جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے میں بھی پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

افریقی ملک روانڈا، بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز، جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک ٹرینیڈاڈ وٹوباگو اور آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *