اسلام آباد میں غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم پولیس حراست سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں ٹریل 5 پر غیر ملکی جوڑے سے موبائل چھیننے والا ملزم تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے فرار ہوگیا۔
فرار ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر لگنے سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے فرار ملزم کا تعاقب جاری ہے۔
ملزم کا عدالت پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، کچہری سے نکلتے ہی ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا۔